صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

وزیراعظم کا 72 گھنٹے میں ادویات کی قیمتیں پرانی سطح پر لانے کا حکم

اکثریت ڈیسک | بدھ 10 اپریل 2019 

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ 72 گھنٹے میں ادویات کی قیمتیں پرانی سطح پر لائی جائیں، ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ادویات مہنگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے، نئی ترقیاتی سکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات میں پنجاب کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے صوبے کے انتظامی امور بارے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلی نے عوامی ریلیف کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا اور کہا مہنگائی کی روک تھام کے لئے وفاق کی طرف سے جاری ہدایات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔