صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ریسکیو 1122 کا دائرہ اختیارقبائلی اضلاع تک وسیع کرنے کا فیصلہ

چیف رپورٹر | جمعہ اپریل 2019 

ریسکیو 1122 نے اپنا دائرہ اختیار قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122  اکٹر خطیر احمد کے مطابق اس سلسلے میں آئندہ پانچ سالوں کے لیے مسودہ تیار کرکے منظوری کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122صوبے کے باقی ماندہ تمام اضلا ع تک اپنی خدمات عوام الناس کو فراہم کر نے کے لیے تیارہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے مطابق ان اضلاع میں 7 قبائلی اضلاع بھی شامل ہے جہاں ادارے کے دائرہ اختیار کو قبائلی اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو خدمات فراہم کرنے کے لیے کل 4ارب 75کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انکے مطابق فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے بعد ان 17 اضلا ع میں 22ریسکیو سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جن اضلاع میں ریسکیو 1122 کی سروس شروع کی جائے گی ان میں مہمند، باجوڑ، اورکزئی،  خیبر، شانگلہ، ملاکنڈ، لکی مروت، بونیر، کرم ، شمالی وجنوبی وزیرستان ، ٹانک، اپر کوہستان، لوئرکوہستان، کولئی پالس، تورغر اور بٹگرام شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔