صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

بھارت نے پاکستان کا ایف-16 طیارہ نہیں گرایا، امریکی جریدے نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

اکثریت ڈیسک | جمعہ اپریل 2019 

نیویارک: امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرانے کے بھارتی دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ نہیں گرایا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کو انتخابات سے ایک ہفتہ قبل اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کومار گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا۔ امریکا کے 2 دفاعی اہلکاروں نے فارن پالیسی میگزین کو دئیے گئے انٹرویومیں بھارتی حکام کے دعویٰ کوجھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا صرف دعویٰ کیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی دعوے پرامریکا کو ایف 16 طیارے گننے کی پیشکش کی تھی، امریکی حکام نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے اورتمام طیارے موجود ہیں۔

میگزین کے مطابق امریکا نے تمام ایف 16 طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ایف 16 طیارہ غائب نہیں، پاکستانی ایف 16 طیارے کے متعلق بھارتی دعویٰ مشکوک ہے۔ بھارتی مگ 21 کا ایف 16 کو گرادینا ناقابل یقین ہے جب کہ امریکی اہلکار کے مطابق ایف 16 طیارے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی کوئی شرط نہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔