صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورس کے اہلکار نے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

اکثریت ڈیسک | جمعرات 21 مارچ 2019 

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکار نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کانسٹیبل نے جھگڑے کے بعد اپنے ہی تین ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ سی آر پی ایف کانسٹیبل نے گزشتہ رات سری نگر کے ایک کیمپ میں ساتھیوں سے جھگڑا کیا

جب کانسٹیبل کے ساتھیوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا تو اس نے تینوں کو گولیاں مار دیں اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کردیا۔ قتل ہونے والے تینوں افراد کانسٹیبل ہیڈ تھے جن میں پوکارمل آر کا تعلق جھنجھنو راجستھان، یوگیندڑا شرما کا دہلی جب کہ عمید سنگھ کا ہریانا کے گاؤں ریواری سے تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی حالت تشویشناک ہے تاہم سی پی آر ایف کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔