صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

آئی پی ایل نہیں کھیل رہا، مجھے پاکستان میں کھیلنا پسند ہے،ڈیرن سیمی

اسپورٹس رپورٹر | منگل 19 مارچ 2019 

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پروفیشنل کرکٹر ہوں، پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں، پچھلے 2 سال سے آئی پی ایل نہیں کھیل رہا، مجھے پاکستان میں کھیلنا پسند ہے۔سیمی کا کہنا تھا کہ کوچ محمد اکرم کے مطابق ہم جیت کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتے، اس ٹورنامنٹ میں مختلف پلیئرز ہماری ٹیم سے مین آف دی میچ حاصل کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جیت کے حق دار تھے، سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز نے اچھی کپتانی کی۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ تین چار سال سے پاکستان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پاکستان کے شاندار کراوڈ کے سامنے 8 میچ کھیلے، چاہتا ہوں مستقبل میں دیگر ٹیمیں یہاں آئیں۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں وہاب ریاض اور حسن علی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ گراونڈ مینز کو داد دیتا ہوں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ کے لیے بہترین پچیں تیار کیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔