صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

شوبز ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے تاہم ان کی اداکاری کا سحر آج بھی برقرار ہے۔پاکستان کے معروف اداکار محمد علی نے برسوں فلمی دنیا پر راج کیا، وہ 19 اپریل 1930 کو ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آکر انہوں نے ریڈیو پاکستان کراچی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ محمد علی کی بھرپور آواز نے انہیں ایک بہترین براڈ کاسٹر کی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے اہم کردار ادا کیا۔محمد علی نے 1962 میں فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی چند فلموں میں انہوں نے منفی کردار نبھائے، بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ‘شرارت’ تھی۔ محمد علی کی شہرت کا آغاز 1964 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘خاموش رہو’ سے ہوا، اسی فلم پر انہوں نے بطور معاون اداکار پہلا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا، انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا۔اداکار محمد علی ایشیاءکے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انھوں نے 275 کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو، پنجابی، پشتو، بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار محمد علی کا انتقال 19 مارچ 2006ءکو 75 برس کی عمر میں ہوا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔