صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

بے نامی جائیداد کا کیس، شاہ رخ خان کیلئے بڑی مصیبت کھڑی ہوگئی

شوبز ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس بند کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے، اگر کیس کا فیصلہ بالی ووڈ سٹار کے خلاف آیا تو نہ صرف انہیں بھاری جرمانہ ہوگا بلکہ 7 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس خارج کرنے کے فیصلے کو بے نامی ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 2016 میں شاہ رخ خان کے علی باغ کے بنگلے کو بے نامی جائیداد کے قانون کے تحت ضبط کرلیا تھا تاہم ایک ماتحت ادارے نے اس معاملے میں انکم ٹیکس کے کیس کو خارج کردیا تھا۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران اگر یہ ثابت ہوگیا کہ علی باغ کا بنگلہ بے نامی جائیداد تھا تو نہ صرف ان کیلئے بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ اس کیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی پرموٹر بھی نامزد ہیں ، اگر ان کے خلاف فیصلہ آیا تو انہیں نہ صرف 7 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ املاک کی مارکیٹ ویلیو کا 25 فیصد تک بطور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔