صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

چین کاکرتارپورراہداری پرغور کیلئے پاک بھارت اجلاس کاخیرمقدم

اکثریت ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

چین نے کرتارپورراہداری کے معاملے پرغوراوراس حوالے سے طریقہ کارکوحتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان اجلاس کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مید ہے کہ یہ تعا ون بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے مزید فروغ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا،پاکستان اوربھارت کے درمیان پرامن تعلقات دنیا کے امن کے مفاد میں ہیں، چین نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےلئے مثبت کردارادا کیا،امید ہے کہ دونوں مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیاں کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے دوست پڑوسی ملک کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور امن کے فروغ کیلئے کوشش کر رہا ہے اور موجودہ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے.چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کریں گے اور علاقائی امن اور استحکام کا مل کر تحفظ کریں گے۔ایک صحافی نے کرتارپور راہداری سے متعلق منعقد ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے بارے میں سوال پوچھا۔ جس کے جواب میں گنگ شوانگ نے کہا کہ چین، بھار ت اور پاکستان کے درمیان اس تازہ ترین تعامل کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ یہ تعا ون بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے مزید فروغ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا. بھارت اور پاکستان پڑوسی ہیں جو تبدیل نہیں ہوسکتے . اس لئے دونوں ملکوں کی ہم آہنگی دونوں کے بنیادی مفاد میں ہے اور بین الاقوامی برادری کی خواہش کا عکاس بھی۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ دونوں اطراف مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کریں گے، تعلقات کو بہتر بنائیں گے اور امن و استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں گے۔ ترجمان نے کہا چین عالمی برادری کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اورپرامن طریقے سے اختلافات دورکرنے کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔