صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، عثمان بزدار

اکثریت ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسور کوجڑ سےاکھاڑ پھینکناہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کرپشن کے کینسرنے ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکیاہے، کرپشن کرنیوالے عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں، انھی عناصرکی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیاہے۔عثمان بزدار نے کہا حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسورکوجڑ سے اکھاڑ پھینکناہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔