صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ایران میں انسانی حقوق کی وکیل کو 38 سال قید، 148 کوڑوں کی سزا

اکثریت ڈیسک | منگل 12 مارچ 2019 

تہران:     ایران میں عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کو 38 برس قید اور 148 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔    ایرانی حکام نے نسرین ستودہ کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے قید اور کوڑوں کی سزا سنائی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کو ایسی سزا دینے کی مذمت کی ہے۔  نسرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر ملک کے خلاف معلومات پھیلانے، سپریم لیڈر آیت اللّٰلہ خامنہ ای کے خلاف بولنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔ نسرین کو 2010 اور 2013 میں ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں قید کی سزا ہوئی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔