صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

ہسپتال میں مردہ قراردیاگیابچہ تدفین سے پہلے زندہ ہوگیا

چیف رپورٹر | جمعہ مارچ 2019 

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مردہ قرار دیا جانے والا نوزائیدہ بچہ تدفین کیلئے مہمند منتقلی کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا۔ بچے کے چچا فدا محمد کے مطابق شدید بخار کی وجہ سے بائیس دن کے شیر خوار بھتیجے کو انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایاتھا۔ ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کرنے کے بعد بچے کو دوائی تجویز کی گئی فدا محمد کے مطابق وہ دوائی لینے کیلئے میڈیکل سٹور گیا جہاں سے واپسی پر وارڈ کے سٹاف نے بتایا کہ بچہ دم توڑ چکا ہے۔ہسپتال والوں نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے ساتھ بچے کی لاش حوالے کردی۔فدا محمد نے بتایا کہ بچے کو تدفین کیلئے ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں آبائی گھر منتقل کیا گیا اور لوگوں کو بچے کی موت کی اطلاع بھی دی گئی لیکن اس دوران بچے کی سانسیں دوبارہ بحال ہوگئیں ۔فدا محمد کے مطابق بچہ اب صحیح سلامت ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔