صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

دپیکا رنویر کی شادی تاخیر کا شکار

شوبز ڈیسک | اتوار 23 ستمبر 2018 

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا انتظار ان کے پرستار کئی روز سے کررہے ہیں تاہم اب دونوں کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ دپیکا رنویر کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی رواں برس نومبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوگی۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیاگیا تھا جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اوراداکار ارجن کپور کو خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا، اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔