صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

عامر خان کا بھی کترینہ کیف پر دل آگیا

شوبز ڈیسک | ہفتہ 22 ستمبر 2018 

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے جس کااظہارا نہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کیا ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حسن پر سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت متعدد اداکار فدا ہیں اوراب ان کے عشق میں بالی وڈ کے مسٹر فیکشنسٹ عامر خان بھی گرفتار ہوگئے ہیں۔ اداکار عامر خان نے کترینہ کیف  کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے ان کے لیے اظہار محبت کردیا۔

عامر خان نے کترینہ کیف کو سب سے خوبصورت ٹھگ قراردیتے ہوئے لکھا’’ دھوم3‘‘کے وقت سے میرا ان پر(کترینہ پر)دل آیا ہوا ہے، پر کہنے کی ہمت کبھی نہیں ہوئی، کوئی اگر انہیں یہ بتادے تو بڑی مہربانی ہوگی‘‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف عامر خان کے ساتھ فلم’’دھوم3‘‘میں کام کرچکی ہیں اور اب دونوں ایک بار پھر فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے، فلم میں کترینہ کیف ثریا جان نامی ٹھگ کا کردار اداکررہی ہیں۔ فلم 8نومبر کوریلیز ہوگی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔