صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

ددوچھہ اور چہان ڈیم بنانے کی تیاریاں شروع

چیف رپورٹر | جمعہ 21 ستمبر 2018 

ضلع راولپنڈی کے شہریوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے2 نئے منی ڈیم چہان ڈیم اور ددوچھہ ڈیم بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

چہان ڈیم چکری روڈ پر راجڑ گاؤں کے پاس بنایا جائیگا اس پر کل لاگت5ارب روپے آئیگی اور اس سے حلقہ این اے59کے ڈھائی لاکھ گھرانوں کو روزانہ6ملین گیلن پانی سپلائی ہوگا،اس کی تعمیر کا آغاز اسی سال شروع ہوجائیگا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور ایم پی اے واثق قیوم آئندہ ہفتے اس ڈیم کی سائٹ کا دورہ کریں گے،ایم پی اے واثق قیوم نے ایکسپریس کو بتایا کے یہ ڈیم3سال کی ریکارڈ مدت 2021 میں مکمل کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔