صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کیلیے تیار

اکثریت ڈیسک | جمعرات 20 ستمبر 2018 

دپیکا اور پریانکا کے بعد اب بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم ’مورٹل کومبٹ‘ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلیے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے اسکول کے دوست ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔