صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

عامرخان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ’’ٹھگ‘‘ قراردیدیا

اکثریت ڈیسک | منگل 18 ستمبر 2018 

امر خان نے طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا، فلم کا ٹیزر انگریزی فلم’’پائرٹس آف دی کیریبئن‘‘سے ملتا جلتا ہے جہاں امیتابھ بچن ایک بحری جہاز پر دبنگ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

فلم میں امیتابھ بچن ’’خدا بخش‘‘نامی ٹھگ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ عامر خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ’’سب سے بڑا ٹھگ‘‘ قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘پر مبنی ہے جس میں عامر خان’’امیر علی‘‘نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں، دیگر فنکاروں میں امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔