صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

حکومت کا 9 اور10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

چیف رپورٹر | جمعہ 14 ستمبر 2018 

وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں ہر سال یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس بار بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے 9 محرم بروز جمعرات 20 ستمبر اور 10 محرم بروز جمعہ 21 ستمبر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔