صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سلمان خان پرہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج

شوبز ڈیسک | جمعرات 13 ستمبر 2018 

بھارتی ریاست بہار میں سلمان خان اور ان کے بہنوئی آیوش شرما سمیت 7 دیگر افراد کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفرپور کی مقامی عدالت نے سلمان خان، ان کے بہنوئی آیوش شرما اور فلم کی ہیروئن وارینا حسین سمیت فلم سے منسلک دیگر 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے سلمان خان اورفلم کے خلاف عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم کے نام ’’لوراتری‘‘سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور فلم کا نام لوراتری رکھ کر ہندوؤں کے مذہبی تہوار کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لفظ ’’لوراتری‘‘ ہندوؤں کے مذہبی تہوار’’نوراتری‘‘سے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب رواں سال کی ابتدا میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشاد(وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم فلم کو کسی بھی سینما گھر میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ہندو کے جذبات مجروح ہوں۔

واضح رہے کہ فلم’’لوراتری‘‘سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی ڈیبیو فلم ہے، فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔