ھارتی لوک سبھا کے ممبر اور بھارتی جنتا پارٹی کے رکن رام کدم نے چند روز قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہندی اور مراٹھی سینما پر حکومت کرنے والی بھارت کی نامور اداکارہ سونالی بیندرے اب ہم میں نہیں رہیں۔‘‘
بھارتی وزیر نے یہ ٹوئٹ بغیر کسی تحقیق کے کی تھی ان کی ٹوئٹ نے پورے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی تھی تاہم جلد ہی اس خبر کے جھوٹی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی وزیر کو جھوٹی خبر دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک اورٹوئٹ کی اورمعذرت خواہانہ انداز میں لکھا’’میں نے سونالی بیندرے سے متعلق ٹوئٹ ایک افواہ پر کی تھی، گزشتہ دو دنوں سے میں ان کی اچھی صحت اورجلد صحتیابی کی دعا کررہاہوں۔‘‘
واضح رہے کہ سونالی بیندرے کو ہائی گریڈ کینسر ہے اور وہ امریکا میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔