گوجرانوالہ:ریسکیو کے مطابق ڈسکہ کے قریب گھر میں مضر صحت دودھ پینے سے تین بچوں کی حالت غیر ہو گئی تینوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تینوں بہن بھائیوں نے جو دودھ پیا اس میں زہریلی چیز تھی ۔حالت غیر ہونے والے بچوں میں 4 سالہ غلام فاطمہ، 3 سالہ سمیر اور 11 ماہ کا شکیل شامل ہے۔ جلد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی جائیگی۔