صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا، کرن جوہر

اکثریت ڈیسک | ہفتہ ستمبر 2018 

نامور بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کرینہ کپور خان سے شادی کرنا چاہیںگے۔

حال ہی میں ایک چیٹ  شو کے دوران کرن جوہر نے  اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کی میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے، اس کے جواب میں کرن جوہر نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرینہ کپور خان کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اور کرینہ کپور خان کی دوستی پورے بالی ووڈ میں مشہور ہے، کرینہ کپور کرن جوہر کی آنے والی فلم’’تخت‘‘میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔