صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا حکم دے دیا

اکثریت ڈیسک | ہفتہ ستمبر 2018 

پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے حکم دیا کہ 100 دن کے منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری رکھا جائے، صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تبدیلی نظر آنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اورنج لائن بس منصوبے کا فوری آڈٹ کروانے اور پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام  وزرا  اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔

بیورو کریسی کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے، عمران خان

دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں پنجاب کے مختلف محکموں کے سیکریٹریز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم نے سیکریٹریز سے کہا کہ موجودہ حالات میں مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، بیورو کریسی کسی بھی ملک کو چیلنج سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، موجودہ حالات میں ہماری بیورو کریسی کو دلجمعی سے کام کرنا ہوگا ہم بیورو کریسی کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 60ء کی دہائی میں سول سروس نے پروفیشنلزم کی مثال قائم کی تھی، بیورو کریسی کو 60 کی دہائی کی طرح بے لوث، پر عزم اور پیشہ ورانہ انداز سے کام کرنا ہوگا، بیورو کریسی میں بہتری لانے پر کے پی کے میں غیر معمولی نتائج سامنے آئے ہیں، گورننس، سروس ڈلیوری، شفافیت اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔