صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

ایما سٹون کی وینس میں جاری فلمی میلے میں شرکت

اکثریت نیوز | جمعہ 31 اگست 2018 

اٹلی کے شہر وینس میں جاری سب سے پرانے فلمی میلے میں امریکی اداکارہ "ایما اسٹون" کی ریڈ کارپٹ پر آمد نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ وہ فلم"دی فیورٹ " کی کاسٹ کے ہمراہ میلے میں شریک ہوئیں۔

ایما اسٹون معروف امریکی اداکارہ ہیں جو فلم " لالالینڈ" کی کامیابی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، ایما سٹون کی وینس فلمی میلے میں آمد پر ان کے مداحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ وہ فلم" دی فیورٹ" کی کاسٹ کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر آئیں اور خوب تصاویر بنوائیں۔

ایما نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان کو آٹو گراف بھی دیئے، اس موقع پر برطانوی اداکار نکولس ہالٹ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے جو گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ دوستی کے لیے بھی مشہور ہیں۔

ایما سٹون نے فلم " دی فیورٹ" کے حوالے سے کہا کہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے ایک بہترین تجربہ تھا۔ وینس فلم میلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں 21 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔