صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

ملکی نظام چلانے کیلئے فوری طور پر 9 ارب ڈالر کی ضرورت ہے: اسد عمر

چیف رپورٹر | جمعہ 31 اگست 2018 

وفاقی وزیر خزانہ نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ پارلیمنٹ میں بحث کروانے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانے یا نہ جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اسد عمر نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 5 سال کے دوران 42.1 ارب ڈالرز قرضہ لیا اور 70 ارب ڈالرز کے رقم واپس کی، ایوان بالا کو بتایا گیا کہ گزشتہ چار سال کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 879 ارب روپے وصول کئے گئے۔ سال 2015 اور 16 کے درمیان 1027 ارب روپے جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم نے ہنڈی کے ذریعے رقم کی منتقلی اور کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اہم اجلاس طلب پیر کو طلب کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں ہمیں گرے لسٹ میں اس لئے بھی ڈالا گیا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ہمارا نام ہے، ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ اجلاس سے قبل اقدامات کر رہے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔