صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی

اکثریت نیوز | جمعہ 17 اگست 2018 

بنی گالہ میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔ مشاورتی اجلاس میں نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دس رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، اختلافات سے بچنے کے لیے وزراء کے ناموں کو خفیہ رکھا جارہا ہے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق ناموں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں زیادہ تر گزشتہ حکومت کے وزراء بھی شامل ہیں، عاطف خان اور شہرام خان کو سینئر صوبائی وزیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔