صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

پنجاب کی وزارت اعلیٰ ، عثمان بزدار کا نام زیر غور

اکثریت نیوز | جمعہ 17 اگست 2018 

 پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے ایک اور امیدوار کا نام سامنے آ گیا ہے ۔ سردار عثمان بزدار کو پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے فیورٹ امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے ماضی میں کئی امیدواروں کے ناموں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں اور مختلف امیدواروں کے نام لئے جاتے رہے ۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار نے اس بار الیکشن میں پنجاب اسمبلی کیلئے 27027 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ عملی سیاست میں ان کا نام کوئی نیا نہیں ہے۔ عثمان بزدار پرویز مشرف کے دور میں تونسہ کے ضلع ناظم رہے اور سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔

ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار قبائل کے سردار رہے اور تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ اس سے قبل 2013 ء میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پی پی 248 تونسہ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا مگر وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے۔

آج صبح عثمان بزدار کو بنی گالہ طلب کیا گیا تھا جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ و سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا بھی حصہ رہے تھے۔ اس کے علاوہ 2002 سے 2006 تک وہ مسلم لیگ ق کے ہم خیال رہے۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔