صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب میں آتشزدگی، تمام ریکارڈ جل گیا

اکثریت نیوز | جمعہ 17 اگست 2018 

 لاہور میں جی پی او چوک پر رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب آفس میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے آفس کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

لاہور میں پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی عمارت میں علی الصبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،عمارت کا چھٹا فلور تقریبا 2 گھنٹے تک مکمل طور پرآگ کی لپیٹ میں رہا جس سے گردونواح میں دھویں کےسیاہ بادل چھاگئے۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز آفس کا تمام ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔