صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ پھر ٹوٹ گیا

اکثریت نیوز | جمعرات 16 اگست 2018 

عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ پھر ٹوٹ گیا، جسٹس اطہر من اللّٰلہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی، معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل دیا گیا، 2 رکنی بینچ میں جسٹس شوکت عزیر صدیقی اور جسٹس اطہر من اللّٰلہ شامل تھے۔

یاد رہے کہ عمران خان کی نااہلی کے لیے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری عبدالوہاب بلوچ نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا اور کاغذات نامزدگی میں اسے بیٹی ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

مذکورہ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی تھی اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم اگست کو جواب طلب کیا تھا لیکن یہ بینچ بعد میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کو بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 2 اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کرنی تھی لیکن بینچ نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔