صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

پمز ہسپتال میں زیر علاج کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ مکمل

چیف رپورٹر | جمعہ 10 اگست 2018 

پمز ہسپتال میں زیر علاج کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، ان کا شوگر لیول زیادہ ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے معدے اور دیگر ٹیسٹ لیبارٹریز بھجوا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پمز ہسپتال کے ڈاکٹر تنویر خالق کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ کیا، گزشتہ روز کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کا شوگر لیول زیادہ ہے، انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا اور حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کے ایکسرے ریکٹ پوسٹ کے یو وی، الٹرا ساؤنڈ، معدے، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سخت سیکیورٹی میں ہسپتال میں پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق انھیں السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کرا چکے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔