صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سلمان خان کا بیرون ملک سفر عدالتی اجازت سے مشروط

اکثریت ڈیسک | ہفتہ اگست 2018 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا کیس 1998 سے چل رہا ہے اور چند ماہ قبل ہی سلو میاں کو 5 سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ صرف 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

بعد ازاں سلمان خان نے اپنی فلم ‘ریس تھری‘ کی بیرون ملک شوٹنگ کے لیے عدالت سے اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کردی تھی اور حال ہی میں دبنگ اداکار نے امریکا کا ٹور بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف پروگرامز میں پرفارم کیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایک بار پھر سلمان خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ہر بار بیرون ملک جانے سے قبل اجازت لینا ہوگی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔