صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سلمان اورمیں دس ہزار لوگوں پر بھاری ہیں، شاہ رخ خان

شوبز ڈیسک | جمعہ اگست 2018 

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کے مقبول ترین ٹی وی شو’’دس کا دم‘‘میں  انٹری دی ہے تاہم ابھی یہ شو آن ایئر نہیں ہوا لیکن ریکارڈنگ کی ایک ویڈیو شو نشر ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان اورسلمان خان خوشگوار موڈ میں نظرآرہے ہیں اور شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں ’’ہم برسوں سے ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہم دونوں دو پہ کیا دس ہزار پر بھاری ہیں‘‘۔

 

واضح رہے کہ سلمان اور شاہ رخ خان کےدرمیان گزشتہ کئی برسوں سے سرد جنگ چل رہی تھی یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے اور نہ ہی ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار تھے، تاہم اس سرد جنگ کا خاتمہ ایک افطار پارٹی کے دوران ہواتھا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر بھائی چارے کا ثبوت دیاتھا۔

 

بعد ازاں گزشتہ برس سلمان خان کی فلم’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں شاہ رخ خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے اور اب سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘میں مختصر کردار اداکیاہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔