قومی اسمبلی کے حلقہ 117سے آزادامیدوار طارق باجوہ سابق ایم پی اے نے کہا کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 117 اور پی پی 131میں باجوہ گروپ کی دوسری پوزیشن ہے ، ہم الیکشن جیت نہیں سکے مگر اﷲ رب العزت کے فضل و کرم اور اپنے چاہنے والے سپورٹرز کی وجہ سے آخر تک ڈٹ کر مردانہ وار مقابلہ کیا اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار بلال ورک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا حالانکہ اس الیکشن میں ملک بھر میں ہر طرف تحریک انصاف کی کامیابی کی ہوا چل رہی تھی ،باجوہ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق باجوہ نے مزید کہا کہ جیت اور ہار زندگی کا حصہ ہوتی ہے یہ مت سمجھیں کہ اگر اس بار کامیاب نہیں ہو سکے تو آپ کا ووٹ ضائع ہوگیا،میں پارلیمنٹ میں بیٹھوں یا نہ بیٹھوں ہمیشہ اپنے سپورٹرز اور اپنے حلقہ کے عوام کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا،اگر اﷲ نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو انشا اﷲ پہلے کی طرح آپ سب کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔