صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

نواز شریف کی علالت، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

چیف رپورٹر | اتوار 29 جولائی 2018 

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے پر انھیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل بھی نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں ان کا معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اس صورتحال انہیں زیادہ دن جیل میں گزارنے نہیں دے گی اور جلد یا بدیر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا۔ بعد ازاں پمز ہسپتال کے پانچ رکنی بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں تفصیلی معائنہ کیا تھا اور بعض ٹیسٹ بھی کیے تھے۔ ڈاکٹرز کی رائے تھی کہ نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہوتی تو انھیں انجائنا کا دورہ پڑنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔