صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

تخت پنجاب پر راج کون کرے گا ؟ جیت کیلئے 149 سیٹیں درکار

اکثریت نیوز | ہفتہ 28 جولائی 2018 

پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لئے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کیلئے 149 نشستیں درکار ہیں، آزاد ارکان کا پلڑا جس طرف بھاری ہو گا وہی جماعت پنجاب میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے رابطے تیز کر دیئے، آزاد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے عمران خان نے جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور چودھری سرور کو ٹاسک دے دیا، جنہوں نے رابطوں کا آغاز کر دیا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی بھی آزاد ارکان کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے بتایا آزاد ارکان کا ایک گروپ تحریک انصاف میں آج شامل ہو جائے گا۔

ادھر مسلم لیگ ن نے بھی عددی برتری حاصل ہونے پر پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کمر کس لی اور آزاد ارکان سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ لاہور میں پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان سے رابطے میں ہیں، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،تمام تر تحفظات کے باوجود مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے تاکہ جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے ،پنجاب میں آزاد ارکان، مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی سے بات کرکے حکومت بنائیں گے جو ہمارا آئینی حق ہے، نمبر گیم پوری کر لیں گے، 2013 میں نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت سازی کی دعوت دے کر جس جمہوری روایت کو قائم کیا تھا آج اسے جاری رہنا چاہیے، ہمیں 2013 میں ساتھیوں نے کہا تھا خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں لیکن ہم نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کیا، اب ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو بھرپور مقابلہ کریں گے ، چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت مضبوط ہو،تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔