صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

پنجاب میں کون حکومت بنائے گا، آزاد امیدوار وی آئی پی بن گئے

اکثریت نیوز | جمعہ 27 جولائی 2018 

پنجاب میں مسلم لیگ نون کی 126، تحریک انصاف کی 114 جبکہ آزاد اُمیدواروں نے 28 اور مسلم لیگ ق نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ نون نے بھی جوڑتوڑ کا سلسلہ شروع کر دیا، تحریک انصاف نے بھی جہانگیر ترین کو ٹاسک دے دیا۔ پنجاب میں آزاد امیدوار کا جس جماعت کی طرح جھکاؤ ہوگا وہی تخت پنجاب پر راج کرے گی۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کے نشانے ٹارگٹ پر لگے، صوبائی اسمبلی میں 69 سیٹوں پر پوزیشن مضبوط ہے اور آرام سے حکومت بنانے بناسکتی ہے۔ صوبے میں تحریک انصاف 13 نشستون کیساتھ دوسرے نمبر، جی ڈی اے 10 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور ایم کیو ایم 7 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

خیبرپختونخوا کی بات کریں تو وہاں بلا چھا گیا، پہلی بار ایک جماعت دوبارہ کامیاب ہوئی۔ خیبرپختونخو میں تحریک انصاف 65 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور بغیر کسی سہارے حکومت بناسکتی ہے۔ صوبائی الیکشن میں ایم ایم اے نے 9، اے این پی 6 اور ن لیگ نے 5 نشستیں حاصل کیں۔

بلوچستان کی صورتحال بھی سنسنی خیز ہے، صوبے میں بی اے پی 11 سیٹوں پر آگے ہے۔ ایم ایم اے کے 8، 5 آزاد اور پی ٹی آئی کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔