صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

این اے 60: الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

نمائندہ خصوصی | پیر 23 جولائی 2018 

لاہور ہائیکیورٹ کے راولپنڈی بنچ نے این اے 60 سے الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ شیخ رشید کی درخواست پر جسٹس مجاہد مستقیم کچھ دیر بعد فیصلہ سنائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ان کے وکیل سردار عبدالرزاق نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں شیخ رشید کے مد مقابل امیدوارحنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جس پر الیکشن کمیشن نے این اے 60 راولپنڈی کا الیکشن ملتوی کر دیا ہے، امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟ مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدرکو سزا پر حلقوں کا الیکشن ملتوی نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر 25 جولائی کو انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے، شیخ رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔