تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف سابق ماڈل عینی علی خان کراچی کے علاقے قصر زینب میں ہفتہ کی صبح اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ ان کے دوست نے عینی خان کی ہلاکت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد جب فائربریگیڈ کی ٹیم دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔