صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

یوٹرن خان کو الیکشن میں شکست ہوگی، بلاول بھٹو

اکثریت نیوز | ہفتہ 21 جولائی 2018 

ننگرپارکر میں کارکنان سے خطاب میں سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جہاں بھی گیا عوام نے شاندار استقبال کیا، میری پہلی انتخابی مہم ہے، اب پارٹی شروع ہو رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کا منشور ہمیشہ عوام دوست رہا ہے، اقتدار میں آکرعوام کے مسائل حل کروں گا، اپنے لیے نہیں عوام کیلئے اقتدار چاہتا ہوں۔ہماری جنگ بیروزگاری، غربت اور ظلم کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کٹھ پتلی سیاست چل رہی ہے، پیپلزپارٹی کیخلاف کٹھ پتلی اتحاد بنائے جاتے رہے، سندھ کےعوام ہر قسم کی سازش کو سمجھتے ہیں۔ یوٹرن خان کو الیکشن میں شکست ہوگی، پنجاب سے امپورٹڈ پیر اور کٹھ پتلی اتحاد کو بھی ہرائیں گے، ایک طرف سندھ کی محبت دوسری طرف سندھ توڑنے کا نعرہ؟ عوام ایسے رہنماؤں کو مسترد کردیں۔ سندھ کے عوام نے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحاد کو شکست دی ہے۔ ہم عوام کی طاقت سے وفاق میں حکومت بنائیں گے، ہم اقتدار میں آکر جمہوریت کا دفاع کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور خود کروں گا، گالم، گلوچ، نفرت کی سیاست پریقین نہیں رکھتا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔