صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

نازیبا الفاظ کا استعمال، پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

بیورو رپورٹ | ہفتہ 21 جولائی 2018 

 چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیسز کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے تاہم ان کے معاون نے جواب جمع کرایا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف کے رہنما شرمناک کام کرنے کے بعد بابر اعوان کو آگے کیوں کر دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جواب دوبارہ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ انتخاب جیتنے کے باوجود الیکشن کمیشن کی کلیئرنس تک پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے ریمارکس دیئے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بادی النظر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ انھیں اپنے الفاظ پر ندامت ہونی چاہئے۔ لوگ جوش خطابت میں کہاں تک پہنچ جاتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے بیان حلفی کے ساتھ جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔