صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

اکثریت نیوز | ہفتہ 21 جولائی 2018 

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کا کیس، کراچی میں سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور حسین لوائی سمیت 20 افراد کو مفرور قرار دے دیا۔ مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن کا نام 19ویں اور 20 ویں نمبر پر ہے۔ حسین لوائی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ہیں اور آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔