صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

جب سلمان خان نے جھانوی کپور کو ڈانس کرنے کیلیے کہا!

شوبز ڈیسک | منگل 17 جولائی 2018 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی انجہانی اداکارہ سری دیوی اور معروف ہدایتکار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے سلمان خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’ وہ اکثر اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ فلم کے سیٹ پر جایا کرتی تھیں لیکن جب میں 10 سے 12 سال کی تھی تب مجھے یاد ہے میں ایک بار فلم ’وانٹڈ‘ کے سیٹ پر گئی جہاں سلمان خان اور کترینہ کیف ایک گیت پر ریہرسل کر رہے تھے تو میں خاموشی سے اُس کمرے کی طرف چلی گئی جہاں ریہرسل کی جارہی تھی۔

 

جھانوی نے بتایا کہ دونوں اداکاروں کو دیکھ کر میرا بھی ڈانس کرنے کا دل چاہ رہا تھا اور یہی ہوا کہ میں خود کو اُس وقت روک نہ سکی اور کمرے کے کارنر پر ہی ڈانس کرنا شروع ہوگئی اور اُس وقت میں ڈانس میں اس طرح مگن تھی کہ مجھے احساس ہی نہیں ہوا کہ دوسری جانب سے سلمان خان مجھے دیکھ رہے ہیں۔

 

جھانوی کپور نے مزید بتایا کہ میری نظر سلمان خان پر پڑی تو انہوں نے مجھے فوری کمرے کے درمیان میں آکر ڈانس کرنے کا کہا اور میں بغیر کچھ کہے ارد گرد موجود تمام لوگوں کے درمیان ڈانس کرنا شروع ہو گئی اور اُس وقت سب میری حوصلہ افزائی کر رہے تھے لیکن جب میں آج اُس وقت کو یاد کرتی ہوں تو مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ نہ جانے اُس وقت وہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہوں گے۔

واضح رہے جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ 20 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے جس میں شاہد کپور کے چھوٹے بھائی اشان کھاتر ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔