صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

پاکستان سے محبت کرتی ہوں، سونم کپور

اکثریت ڈیسک | اتوار 15 جولائی 2018 

اداکار انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور کی پاکستانیوں سے محبت سامنے آ گئی۔ حال ہی میں انسٹاگرام کے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے سونم کپور نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے کافی دلچسپ جوابات دئیے۔ ایک مداح کی جانب سے سونم سے سوال پوچھا گیا کیا آپ مسلمانوں سےمحبت کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں سونم نے کہا’’میں تمام عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں اور میرا مذہب بھی مجھے یہی سکھاتا ہے۔‘‘

سونم کپور کے والد انیل کپور کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے، ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں میرے آباؤاجداد کا گھر ہے،مجھے جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور جاؤں گا۔ واضح رہے کہ سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت اچھی دوست ہیں اور ان سے بے حد متاثر ہیں جب کہ فواد خان کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا سہرہ بھی سونم کے سر ہی جاتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔