صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سنی لیون کے اصل نام 'کرن جیت کور' پر بھارتی سکھ آگ بگولہ

اکثریت ڈیسک | اتوار 15 جولائی 2018 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں جب کہ گزشہ ہفتے ہی ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز ’’کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون)‘‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا لیکن ان کی ویب سیریز آنے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی کیوں کہ بھارتی سکھوں نے ویب سیریز میں سنی لیون کا اصلی نام ’’کرن جیت کور‘‘ استعمال کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے اپنا نام ’’کرن جیت کور‘‘ سے تبدیل کرکے سنی لیون رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ ’’کور‘‘ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے جب کہ ان کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔