صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں 'بی کلاس' الاٹ

اکثریت ڈیسک | اتوار 15 جولائی 2018 

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف اور مریم نواز کو بی کلاس دے دی گئی، سابق وزیراعظم کے اسٹاف کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، جیل عملے نے کپڑے اور سامان وصول کرلیا۔ نوازشریف اور مریم سے جمعرات کو ملاقات ہوسکے گی۔

احتساب عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کا اڈیالہ جیل میں پہلا دن، دونوں کو بی کلاس دی گئی، جہاں انہیں اہم قیدیوں کی تمام سہولیات دستیاب ہیں جن میں سونے کے لیے بیڈ، ٹی وی، اخبار، روم کولر اور گھر کا کھانا ملے گا۔ جیل میں نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جہاں تینوں کے کمرے الگ الگ مگر ملاقات ہوسکے گی۔

جیل حکام نے پہلے دن نوازشریف کے سٹاف کو ملنے کی اجازت نہیں دی جبکہ عملے نے سابق وزیراعظم کے کپڑے اور سامان وصول کرلیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے نوازشریف اور مریم سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص کیا ہے جبکہ نیب کے قیدیوں کی ملاقات جمعہ کو ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سے ریفرنسز کی سماعت بھی جیل میں ہی ہوگی۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔