صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا

اکثریت ڈیسک | منگل 10 جولائی 2018 

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی عمارتیں قابل مسمار ہیں۔

جسٹس اطہرمن اللّٰلہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل عدالت عالیہ کے لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا۔ 72 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ماسٹر پلان کو نقصان پہنچا کر مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا، اسلام آباد قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی کی بہترین مثال ہے، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے، نظریہ ضرورت قانون کی حکمرانی کے لیے اجنبی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہزادہ سکندر الملک اور دیگر شہریوں نے بنی گالہ اور ای الیون میں تعمیرات کو چیلنج کیا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ بنی گالہ میں کمرشل اور ای الیون میں طویل المنزلہ عمارات کی تعمیر ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔