صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات دم توڑ گئے: میجر جنرل آصف غفور

اکثریت نیوز | منگل 10 جولائی 2018 

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے انتخابات وقت پر ہونگے، الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات دم توڑ گئے، 25 جولائی کو عوام جمہوری عمل آگے بڑھائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جمہوری تسلسل کا یہ تیسرا الیکشن ہوگا، الیکشن میں فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں، افواج پاکستان کا کردار الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے کہا فوج الیکشن کمیشن کی پہلے بھی مدد کرتی آئی ہے، 1997 میں ایک لاکھ 92 ہزار فوجی تعینات ہوئے، سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بلا خوف ہونی چاہیے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بیلٹ باکس میں 100 ووٹ ڈالیں گئے ہیں تو 100 ہی نکلنے چاہئیں، افواج پاکستان کے پاس اختیار نہیں کسی بے ضابطگی کو دور کرے، بے ضابطگی دور کرنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ انہوں نے کہا عوام جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار منتقل کریں گے، پر امن ماحول کیلئے فوج اپنا کردار ادا کرے گی، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایئرفورس اور پاک نیوی کے دستے بھی مدد کریں گے، الیکشن کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی، غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہو کر الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا 45 ہزار 800 سے زائد عمارتوں میں پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، 3 پرنٹ پریسز میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ جاری ہے، 21 جولائی تک پرنٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا، بیلٹ پیپرز کی زیادہ تر ترسیل بذریعہ روڈ ہوگی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔