صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

پی ٹی آئی امیدواروں سے حلف نامہ لینے پر عمران خان کو نوٹس

بیورو رپورٹ | پیر جولائی 2018 

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے امیدواروں سے حلف نامے لینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے خلاف ملک محمد منیر اور راؤ وقاص ارشاد نے درخواست دائر کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے امیدواروں سے غیر قانونی طور پر حلف نامے لئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں سے حلف نامہ لے رہی ہیں۔

 

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حلف نامے میں لکھا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑا جائے گا، حلف نامہ غیر قانونی اور پارٹی کے منشور کا حصہ نہیں۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی تک سماعت ملتوی کردی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔