صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

مریم نواز این اے 125 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی

اکثریت نیوز | ہفتہ 30 جون 2018 

مریم نواز اپنے آبائی حلقے سے دوبارہ میدان میں اتار آئیں، این اے 125 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو انتخابی نشان "پینسل" الاٹ کر دیا ہے۔

مریم نواز آبائی حلقے سے دوبارہ میدان میں اتر آئیں، این اے 125 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر نے مریم نواز کو انتخابی نشان "پینسل" جاری کیا۔ پینسل کا انتخابی نشان مریم نواز کے وکیل کی درخواست پر الاٹ کیا گیا۔ مریم نواز نے این اے 125 میں آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کل آخری روز تھا۔ مریم نواز نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے جس وجہ سے انہیں انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز کے وکیل تنویر ضیا بٹ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاغذات واپس لینے گیا لیکن تاخیر ہوگئی۔

لندن سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، 2018 کے عام انتخابات ریفرنڈم ہیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے، ووٹر کو خریدا نہیں جا سکتا، مسلم لیگ ن کا ووٹر شیر پر ہی مہر لگائے گا۔ جس پر نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا، پاکستان ضرور واپس جائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔