صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 17 اکتوبر 2025 

پشتو کے مزاحیہ شاعر اور سٹیج اداکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

نورالوہاب | جمعہ اپریل 2025 

میراوس 1955 میں ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کے گاؤں ملکھیل میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فن کا آغاز 1980 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد ازاں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر بھی کام کیا۔ انہوں نے 800 سے زائد آڈیو کیسٹس ریکارڈ کیں اور متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں، جن میں "گپ دا میراوس" شامل ہے۔ ان کی وفات پر مختلف سیاسی و ثقافتی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے میراوس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ میراوس کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تنگی میں ادا کی گئی، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ میراوس کی وفات پشتو ادب اور فن کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔