پشاور( سپورٹس رپورٹر)پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے چیمپئن شپ میں 25 پرائیوٹ سکول نے شرکت کی گزشتہ روز فائنل میچ میں نیشنل پبلک سکول جمرود کا مقابلہ آفریدی ماڈل سکول باڑہ کے مابین کھیلا گیا آفریدی ماڈل سکول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ اورز میں 81 رنز بنائے جسکے تعاقب میں نیشنل پبلک سکول جمرود صرف 73 رنز بنا سکی
فائنل میچ کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عارف خان احمد زئی بھی کچھ دیر تک موجود رہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں میں گھل مل گئے اس موقع پر چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللّٰلہ خان یوسفزئی نے جیتنی والی ٹیم کو مبارک باد دی اور رنر اپ ٹیم کو مزید محنت کرنے کو کہا تاکہ آئندہ سال مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں اس موقع پر پشاور بورڈ ڈائریکٹر سپورٹس منظر خان بھی موجود تھے اس ٹورنامنٹ میں عثمانیہ ماڈل سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی کی۔